پنجاب یونیورسٹی کا لیکچرار حیلے بہانوں سے طلبہ کو لوٹنے لگا

Last Updated On 22 September,2019 10:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے لیکچرار کی جانب سے طلبہ کو حیلے بہانوں سے لوٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اپنی ویب سائٹ بنا کر بارہ ہزار روپے فی تھیسز پیسے وصول کرنے لگا۔ طلبہ نے وائس چانسلر کو درخواست دے دی.

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے لیکچرار کا طلبہ کو لوٹنے کا منفرد پلان سامنے آیا ہے۔ طالبعلموں کو تھیسز ویب سائٹ پر جمع کرانے کا حکم دیا۔

ٹیچر احسن بلال نے اپنی ہی ویب سائٹ مائی پراجیکٹ فولیو بنا لی۔ طلبہ کو بارہ ہزار روپے چارجز کمپنی کے ذریعے جمع کرانے کی ہدایات دی گئی۔

طلبہ کے درخواست دینے پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ لیکچرار نے کالج انتظامیہ کے علم میں لائے بغیر طلبہ کو مقالہ جات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کو کہا تھا جس پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔