فٹبال پریمئر لیگ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور آرسنل کا میچ ایک ایک گول سے برابر

Last Updated On 02 October,2019 03:31 pm

اولڈ ٹریفرڈ: (دنیا نیوز) فٹبال پریمئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور آرسنل کا میچ ایک ایک کی برابری پر ختم ہو گیا ، سپر سٹار ینگپوگبا اور رشفورڈ کوئی گول سکور نہ کر سکے،پرستار مایوسی کا شکار ہو گئے۔

اولڈٹریفرڈ کے تاریخی اسٹیڈیم میں فٹبال کا بڑا مقابلہ، سٹارز سے جڑی مانچسٹر یونائیٹد کا روایتی حریف آرسنل سے جوڑ پڑا۔ پہلے ہاف کے آخری منٹ مِک ٹومائنے سے بال کو جال میں ڈال کر برتری دلائی۔

دوسرے ہاف میں کھلاڑیوں میں اضافی پھرتیاں، 58 منٹ پر جوابی گول سے اسکور برابر ہو گیا جس سے میچ سنسنی خیز ہو گیا۔ دونوں طرف سے تابڑ توڑ حملوں کے باجود کوئی گول نہ ہو سکا، ریڈ برگیڈ کے ینگ، پال پوگبا اور رشفورڈ نے پرستاروں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔