فٹبال چیمپئنز لیگ: یووینٹس نے بائر فور، بائرن میونخ نے ٹوٹنہم ہوٹسپر کو شکست دیدی

Last Updated On 02 October,2019 12:34 pm

میونخ: (دنیا نیوز) فٹبال چیمپئنز لیگ میں یووینٹس نے حریف بائر فور کو تین صفر سے ہرا دیا، سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے گول کر کے پرستاروں کے دل جیت لیے، بائرن میونخ نے ٹوٹنہم ہوٹسپر کو سات دو کی شکست سے دوچار کر دیا۔

گروپ ڈی کی ٹیمیں یووینٹس اور بائر فور لیورکیوسن کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم یووینٹس نے نفسیاتی برتری دکھاتے ہوئے سترہویں منٹ میں پہلا گول کیا، دوسرے ہاف میں بھی یہی جوشیلا انداز جاری رکھا، اکسٹھ ویں منٹ پر گول کر کے سکور ڈبل کر دیا۔ مایہ ناز فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو نے تیسرا گول کر کے تین صفر کی جیت سے دھاک بٹھائی،

ادھر گروپ بی کی تگڑی ٹیمیں ٹوٹنہم ہوٹسپر اور بائرن میونخ آمنے سامنے ہوئیں۔ سن ہیونگ مِن کے گول پر کیمچ نے گول کر کے حساب برابر کر دیا۔ گنیبری کے شاندار چار گولز نے بائرن میونخ کو سات دو کی فتح دلا دی، ہائی سکورنگ میچ سے مداحوں کا جوش و جذبہ بھی ہائی رہا۔