لندن: (دنیا نیوز) فٹبال پریمئیر لیگ میں تابڑ توڑ حملوں اور پھر گول پر گول کا ریکارڈ بن گیا۔ مانچسٹر سٹی نے حریف واٹفورڈ کو آٹھ صفر سے ہرا کر بڑے بڑوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے ہر دلعزیز کھیل فٹبال میں کمال مقابلہ ہوا۔ پریمئر لیگ میں مانچسٹر سٹی اور واٹفورڈ کے درمیان دھواں دار حملوں اور گولز کی برسات سے یادگار بن گیا۔
مانچسٹر سٹی کے جوشیلے بھڑکیلے کھلاڑیوں نے میچ کے پہلے اٹھارہ منٹ میں پانچ گول کر دیئے۔ اسی اسکور پر پہلا ہاف ختم ہوا۔ برنارڈو سِلوا نے مزید دو بار بال کو جال میں ڈال کر ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
بپھرے ایتھلیٹس نے گولز کی رفتار کم نہ کی بلکہ مقررہ وقت کے اختتام پر آٹھ صفر سے کامیابی اپنے نام کی۔ پوائنٹ ٹیبل پر ترقی پائی ساتھ ہی بڑے حریفوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجائی۔