فٹبال پریمیئر لیگ، اوزل کی ٹیم آرسنل کے دو گولز کا وٹفورڈ نے حساب برابر کر دیا

Last Updated On 16 September,2019 11:03 am

مانچسٹر: (دنیا نیوز) فٹبال پریمیئر لیگ کے اعصاب شکن مقابلے میں اوزل کی ٹیم آرسنل کے دو گولز کا وٹفورڈ نے حساب برابر کر دیا، سنسنی خیز میچ کی آخری پنلٹی سے پرستار بھی پرجوش ہو گئے۔

دنیا کے ہردلعزیز کھیل فٹبال کا تگڑا مقابلہ، اوزل سمیت سٹار کھلاڑیوں کی ٹیم آرسنل کا وٹفورڈ سے جوڑ پڑا، آرسنل نے اکیس اور پھر بتیسویں منٹ میں گول کر کے تجربہ کاری کا رعب جمایا۔

دوسرے ہاف میں وٹفورڈ نے کم بیک کیا، ترپن ویں منٹ گول کر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا، دو ایک کے سکور سے مقابلہ اعصاب شکن ہو گیا، دس منٹ پہلے تجربہ کار ٹیم کی غلطی پر پنلٹی ملی، پیریرانے درست نشانہ لگا کر ہیروز کا غرور خاک کیا، بے نتیجہ میچ سے پرجوش تماشائی بے حد محظوظ ہوئے۔