ویمن فٹبال ایف اے سپر لیگ، چیلسی نے ٹوٹنہم کو ایک صفر سے ہرا دیا

Last Updated On 09 September,2019 06:28 pm

لندن: (دنیا نیوز) ویمن فٹبال ایف اے سپر لیگ میں چیلسی نے ٹوٹنہم کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ بیتھ انگلینڈ کا پچیس گز کے فاصلے سے گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔

ایف اے کپ ویمنز سپر لیگ کا مقابلہ چیلسی اور ٹوٹنہم ہوٹسپر میں ہوا۔ چوتھے منٹ بیتھ انگلینڈ کے خوبصورت گول نے برتری کی دھاک بٹھائی۔ پچیس گز کے فاصلے سے کمال نشانہ لگایا اور گیند کو جال میں ڈال کر خوب خوشی منائی۔

اس گول کو دیکھنے والے بھی پرجوش دکھائی دیے۔ بیتھ کا یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ دوسرے ہاف میں تابڑ توڑ حملوں کے باوجود کوئی گول سکور نہ ہو سکا۔
 

Advertisement