سابق لیجنڈ پلیئر کافو کے بیٹے فٹبال کھیلتے ہوئے انتقال کر گئے

Last Updated On 06 September,2019 07:23 pm

برازیلیا: (ویب ڈیسک) فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑی اور برازیل کی ٹیم کے سابق کپتان کیساتھ ساتھ 2 مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑی کافو کے بیٹے فٹبال کھیلتے ہوئے انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 30 سالہ دنیلو ساؤ پاؤلو کے شمال مغربی علاقے میں بہن کی سالگرہ کے موقع پر کھیل رہے تھے اس دوران انہیں ہارٹ اٹیک ہوا، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تیسری مرتبہ ہارٹ اٹیک آنے سے میڈیکل سٹاف انہیں جانبر نہیں کرا پایا اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

سپورٹس کی مشہور ویب سائٹ کے مطابق کئی فٹبال کلبس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کافو کو تعزیتی پیغامات بھیجے، جس میں انکا اپنا کلب ساؤ پاؤلو بھی شامل تھا۔

Advertisement