استنبول: (دنیا نیوز) محمد صلاح کی ٹیم لیور پول نے ریکارڈ چوتھی بار سپر کپ کا ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں چیلسی کو شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی، پنلٹی شوٹ آؤٹ نے گول کیپر آدریان ہیرو بن گئے۔
دنیا نیوز کے مطابق استنبول میں سپر کپ کا سنسنی خیز ٹائٹل مقابلہ ہوا، فیصلہ کن میچ میں لیور پول اور چیلسی کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، چیلسی کے کھلاڑی گائروڈ نے چھتیسویں منٹ میں گول کیا اسی برتری پر پہلا ہاف ختم ہوا۔
دوسرے ہاف کے شروع میں ہی مینے کے گول سے اسکور برابر کر دیا، اس دوران میچ اعصاب شکن رہا، تاہم پچانوے منٹ پر لیورپول نے گول داغ کر سبقت حاصل کر لی۔ اضافی منٹ کی پنلٹی نے پھر حساب برابر کر دیا
اس دوران میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹس کے مرحلے میں پہنچا تو سپر سٹار محمد صلاح کی ٹیم لیور پول فاتح قرار پائی۔ مشکل گول روکنے پر آدریان ہیرو بن گئے۔ پانچ چار کی جیت سے لیورپول نے سپر کپ کا چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کر کے تاریخ رقم کی۔