فٹبال پریمئر لیگ:کرسٹل پیلس کی 30 سال بعد فتح،مانچسٹر یونائیٹڈ فتح سے محروم

Last Updated On 25 August,2019 10:52 pm

اولڈ ٹریفرڈ: (دنیا نیوز) فٹبال پریمئر لیگ میں پنلٹی ضائع ہونے سے ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ فتح سے محروم ہو گئی۔ انجری ٹائم کے گول نے کرسٹل پیلس کو اولڈ ٹریفرڈ میں 30 سال بعد فتح دلا دی۔

ادھر لیور پول نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی۔ محمد صلاح کا جادو سر چڑھ کر بولا۔ سپر سٹار کے دو گولز سے ریڈ برگیڈ نے آرسنل کو تین ایک سے ہرا دیا۔

اولڈ ٹریفرڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور کرسٹل پیلس کے درمیان فٹبال لیگ کا بڑا مقابلہ ہوا۔ رشورڈ کے پنلٹی ضائع کرنے سے میچ سنسنی خیز ہو گیا۔

بتیسویں منٹ کرسٹل پیلس کی برتری پہلے ہاف تک برقرار رہی لیکن آخری منٹ جیمز کے گول سے حساب برابر ہو گیا۔ انجری ٹائم کے لاسٹ لمحے کرسٹل پیلس نے اس میدان پر 30 سال بعد تاریخی کامیابی سمیٹی۔

لیگ کے دوسرے میچ میں لیورپول اور آرسنل کا آمنا سامنا ہوا۔ پہلے ہاف میں میٹپ کا پہلا گول ہوا۔ دوسرے ہاف کے ہوتے ہی محمد صلاح پرجوش نظر آئے۔

انچاسویں منٹ پنلٹی پر اور پھر اٹھاونویں منٹ کے گول سے سکور تین صفر کر دیا۔ پچاسی منٹ پر ٹوریریرا کے گول سے سکور تین ایک ہوا۔ اسی رزلٹ پر میچ کا اختتام ہوا۔ سپر سٹار محمد صلاح شاندار کارکردگی سے چھائے رہے۔
 

Advertisement