فٹبال پریمئیر لیگ، شیفیلڈ یونائیٹڈ نے کرسٹل پیلس کو ایک صفر سے ہرا دیا

Last Updated On 19 August,2019 10:16 am

لندن: (دنیا نیوز) فٹبال پریمئیر لیگ کے آغاز میں ہی سنسنی خیز مقابلے، شیفیلڈ یونائیٹڈ نے کرسٹل پیلس کو ایک صفر سے ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر جمپ لگاتے ہوئے ساتویں پوزیشن حاصل کر لی، چیلسی اور لیسٹر سٹی کا مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا۔

برامال لین کے فٹبال سٹیڈیم میں پریمئر لیگ کا تگڑا مقابلہ، شیفیلڈ یونائیٹڈ اور تجربہ کار کرسٹل پیلس مدمقابل ہوئے۔ کھیل کا آغاز جارحانہ انداز، تابڑ توڑ حملے، پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہو سکا، مقابلہ سنسنی خیز ہو گیا۔

دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہی لونڈسٹرام نے خوبصورت گول کر دیا، شیفیلڈ یونائیٹڈ کی یہی سبقت میچ کے آخر تک برقرار رہی، اس گراؤنڈ پر شیفیلڈ کو بارہ سال بعد پہلی کامیابی ملی ساتھ ہی پوائنٹ ٹیبل پر ترقی کرتے ہوئے ساتویں پوزیشن پر جگہ بنا لی۔

دوسرے میچ میں چیلسی اور لیسٹر سٹی کی سپر ٹیموں میں جوڑ پڑا، ساتویں منٹ ماؤنٹ نے سٹائلش گول سے کھیل میں تیزی پیدا کر دی، دوسرے ہاف میں اینڈیڈی نے ہیڈ سے گیند کو جال میں ڈال کر حساب برابر کر دیا اعصاب شکن مقابلے سے فٹبال دیوانے بے حد محظوظ ہوئے۔

 

Advertisement