لیاری کی لڑکیوں نے اپنا اوڑھنا بچھونا فٹبال کو ہی بنا لیا

Last Updated On 23 August,2019 06:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے لیاری میں لڑکیوں نے اپنا اوڑھنا بچھونا فٹبال کو ہی بنا لیا۔ دھول مٹی اور سہولیات کے عدم فراہمی کے باوجود اس کھیل میں اپنے سنہرا مستقبل تلاش کرتی ہیں۔

پتھریلی زمین اور دھول مٹی میں کھیلتی کراچی کے علاقے لیاری کی لڑکیوں کا فٹبال کھیلنے کا شوق اب جنون بن چکا ہے۔ خواتین فٹبالرز کا جذبہ پاکستان کے لئے کچھ کر دکھانا ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی قومی چمپئین شپ کے لئے خوب تیاری کر رہی ہیں۔ سہولیات کا فقدان ہے اور لڑکوں کے درمیان کھیلنا ان کی مجبوری ہے لیکن اس کے باوجود تمام تر مشکلات ان کا جذبہ کم نہ کر سکیں۔

کوچ کا کہنا ہے کہ لیاری نام کا منی برازیل ہے کیونکہ یہاں ایک بھی گراسی گراونڈ نہیں ہے۔ لیاری دنیا بھر میں فٹبال کے نام سے مقبول ہے لیکن یہاں نہ تو یہاں کھیل کی کوئی سہولیات دستیاب ہیں اور نہ ہی کھلاڑی کی قدد کی جاتی ہے۔
 

 

Advertisement