ملتان: اے ایف ایل پاکستان سپر لیگ کے پی کے لائنز نے اپنے نام کر لی

Last Updated On 20 September,2019 09:56 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں اے ایف ایل پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ کے پی کے لائنز اور اسلام آباد ٹائیگرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے جیت کیلئے خوب جان لڑائی۔

ملتان کے ایم سی سی گراونڈ میں اے ایف ایل پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ شروع ہوا تو کے پی کے اور اسلام آباد کی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کئے، فائنل کی ٹرافی اپنے نام کرنے کیلئے پلیئرز نے گراونڈ میں جان لڑائی تو میچ بھی دلچسپ ہو گیا جس پر شائقین خوب محظوظ ہوئے۔

40 منٹ پر مشتمل سنسنی خیز کھیل کے دوران کے پی کے لائنز کے کھلاڑیوں نے شاندار کاکردگی دکھاتے ہوئے 24 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ اسلام آباد ٹائیگرز 21 پوائنٹس حاصل کرنے میں ہی کامیاب رہی جس پر پاکستان سپر لیگ کا اختتام کے پی کے لائنز کی جیت پر ہوا۔

اے ایف ایل پاکستان سپر لیگ انتظامیہ کی جانب سے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں سمیت لیگ میں شامل تمام پلیئرز کی حوصلہ افزائی کیلئے ان میں میڈلز اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔