ملتان میں نذرونیاز کیلئے 100 من حلیم کی دیگ تیار، عقیدت مندوں میں تقسیم

Last Updated On 10 September,2019 09:56 am

ملتان: (دنیا نیوز) محرم الحرام کے آغاز سے ہی نذرو نیاز کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے، کراچی کی طرح شہر شہر یوم عاشور کے موقع پر نذرو نیاز کا سلسلہ جاری رہتا ہے وہاں امام حسینؓ کی نیاز کے لیے مخصوص حلیم بھی پکائی جاتی ہے، ملتان میں 25 ماہر کاریگروں نے 14 گھنٹے کی محنت کے بعد 100 من حلیم کی دیگ تیار کر لی جسے عقیدت مندوں میں تقیسم کر دیا گیا۔

ملتان میں 100 من حلیم کو تیار کرنے کیلئے دیگ میں 800 کلو گرام دال چنا، 400 کلو گرام دال مسور استعمال کی گئی۔ 100 کلو گندم، 100 کلو جو، 20 من گوشت، 200 کلوگرام گھی استعمال کیا گیا، حلیم کو دور دراز سے آئے عقیدت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔

شہدا کربلا کی یاد میں کراچی کے علاوہ دیگر شہروں میں حلیم بنانے کا اہتمام کیا گیا۔ آج یوم عاشور کے موقع پر مجالس اور جلوس کے ساتھ ساتھ شہداء کر بلا کی یاد میں لنگر اور نذر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔ کراچی کے قیوم آباد کا رہائشی خاندان گزشتہ 11 سالوں سے حسب روایت حلیم بناتا آرہا ہے جس میں نہصرف اہل خانہ بلکہ دوست احباب بھی شریک ہوتے ہیں۔ محرم الحرام میں امام حسینؓ کی نیاز کیلئے حلیم کے ساتھ ساتھ دیگر تبرکات بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔


 

Advertisement