پشاور اور کوئٹہ میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی

Last Updated On 09 September,2019 01:29 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پشاور اور کوئٹہ میں آج اور کل موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہے گی، کوئٹہ میں دہشتگردی کے ممکنہ خدشات کے باعث موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

پشاور اور کوئٹہ میں صبح چھ بجے سے رات بارہ بجے موبائل فون سروس بند رہے گی، کوئٹہ کے علاوہ بولان اور مستونگ میں بھی موبائل سروس بند رہے گی۔ کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 9 اور 10 محرم کو پابندی ہو گی۔

جلوسوں کی فضائی نگرانی ہیلی کاپٹرز سے کی جائے گی، محرم الحرام کے سلسلہ میں کوئٹہ میں پولیس کے آّفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔