ملتان: پی سی بی کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

Last Updated On 21 August,2019 03:55 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں پی سی بی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا۔ افتتاحی میچ میں فالکن کلب نے انصاف کلب کو شکست دے دی۔

ملتان میں کھیلے جانے والے ڈسٹرکٹ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں فالکن کلب نے انصاف کلب کو شکست دی، ٹورنا منٹ میں مختلف کلبوں کی 36 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

میچ کے دوران فالکن کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے، انصاف کرکٹ کلب کی ٹیم 19 ویں اوورز کی تیسری گیند پر 169 سکور بنا کر آوٹ ہو گئی جس سے فالکن ٹیم افتتاحی میچ جیتنے میں کامیاب ہو گئی، فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے جیت کا جشن بھی منایا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 15 ستمبر کو کھیلا جائے گا جس میں ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرنے اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں بھی دی جائیں گی۔