ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں پولیس حکام کی عدم دلچسپی کے باعث مختلف جگہوں پر منشیات فروشی کا سلسلہ جاری ہے جس سے نشے کے عادی افراد کی تعداد میں بھی خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔
ملتان میں نشئیوں کی یہ آماج گاہ باغ لانگے خان قریب ہے جہاں پر نشے کے عادی افراد انجکشن لگانے اور ہیروئن پینے میں مصرودف ہیں لیکن متعلقہ تھانے کی پولیس کو اسکی پرواہ نہیں اور اسی لیے شہر بھر میں نشے کے عادی افراد کی تعداد 10 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نشے کے عادی افراد کو گرفتار کرنا ترجیح نہیں تاہم منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ہے جس سے نشے کو پھیلنے سے روکنے میں کافی حد تک مدد ملے گی۔
میڈیکل سٹوروں پر بھی نشہ آور ادویات دستیاب ہیں جن کی فروخت پر ہیلتھ کیئر کمیشن بھی کارروائی کرنے کو تیار نہیں جس سے نشے کے حوالے سے مسائل مزید بڑھ گئے ہیں۔