کراچی: (دنیا نیوز) پیسوں کے تنازع پر قتل ہونے والے نجی ٹیلی وژن کے اینکر مرید عباس کے قتل کیس میں واقعے کے عینی شاہد اور دیگر گواہوں نے اپنے بیان عدالت میں قلمبند کرا دیے ہیں۔
کراچی میں جوڈیشنل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ملزم عاطف کے آفس بوائے اسامہ کا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دفتر میں موجود تھا جب عاطف نے مرید پر فائرنگ کی۔ واقعہ کے کچھ دیر بعد مقتول مرید کی اہلیہ زارا اور سسر آئے۔
مقتول خضر کے بھائی اور مینجر نے بیان دیا کہ خضر حیات کو ملزم نے گاڑی میں سے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ مقتول مرید کے دوست عمر ریحان نے عدالت کے روبرو انکشاف کیا کہ واقعے کے وقت عاطف زمان نے اس پر بھی فائرنگ کی۔ عاطف نے پیچھے سے گولی چلائی لیکن پستول نہیں چل سکا۔ بیانات کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے ملزم عاطف کو عدالت نے ہفتہ کو طلب کر لیا ہے۔