کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم فیض اللہ کوریجو کے مطابق ملزم کم عمر لڑکیوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر انھیں بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے 12 سالہ بچی کی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں۔
فیض اللہ کوریجو نے بتایا کہ ملزم بچی کو تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر رہا تھا اور اس کی تصاویر ایک رشتہ دار خاتون کو بھی بھیج چکا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بچی کی والدہ کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ متاثرہ بچی کلاس 6 کی طالبہ ہے اور ذہنی طور پر پریشان ہے۔ ملزم کے موبائل فون سے اور بھی انڈر ایج بچیوں کی تصاویر ملی ہیں۔ چائلڈ پورنو گرافی میں کم از کم سات سال قید اور 50 لاکھ یا اس سے زیادہ جرمانہ ہے اور اس میں صلاح کی گنجائش بھی نہیں ہے۔