پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں نیو سبزی منڈی میں ٹھیلا لگانے کے تنازع پر دو فریقین میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ چمکنی کی حدود میں واقع نیو سبزی منڈی چمکنی میں ٹھیلہ لگانے کے تنازع پر دو گروپوں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
ملزمان فائرنگ کے بعد فرارہو گئے۔ تھانہ چمکنی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔