ملتان: (دنیا نیوز) معروف ماڈل قندیل بلوچ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں گواہ سب انسپکٹر نور اکبر نے بیانات قلمبند کروا دیئے۔
دنیا نیوز کے مطابق ماڈل قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے کی، کیس میں قندیل کے بھائی وسیم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان مفتی عبدالقوی، ظفر، باسط، حق نواز عدالت میں بھی پیش ہوئے۔
سماعت کے بعد ایڈیشنل سیشن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے مزید گواہوں کی شہادتوں کیلئے سماعت تین اگست تک ملتوی کر دی ہے۔