حمائما ملک نے ماہرہ خان کی تعریفوں کے انبار لگا دیئے

Last Updated On 18 July,2019 12:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) حمائما ملک نے اداکارہ ماہرہ خان کی تعریفوں کے انبار لگا دیئے۔

ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اداکارہ حمائما ملک نے پاکستانی کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کو باہمت خاتون قرار دے دیا اور ماہرہ خان کے فلم ”سپرسٹار“ کے پہلے ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان ایک بہترین اداکارہ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماہرہ خان ایک باہمت خاتون بھی ہیں۔ وہ پر امید ہیں کہ فلم ”سپرسٹار“ میں ان کی اداکاری دیکھنے کے بعد ان کی مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا فلم کا ٹریلر بھی آپکی طرح خوبصورت ہے۔