تاپسی پنو بھارتی ویمن کپتان متھالی راج کا کردار ادا کرنیکی خواہاں

Last Updated On 16 July,2019 11:50 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ تاپسی نے صحافیوں سے آنیوالی بولی وڈ فلم میں کام دلوانے کیلیے کردار ادا کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں فلم کا کردار دلوائیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تاپسی سے حال ہی میں بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے صحافیوں سے منتیں کرنا شروع کردیں۔ انہوں نے متھالی راج کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کے خیال کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس فلم میں کام کرنے کے لیے انتہائی بے قرار ہیں تاہم انہیں نہیں پتہ کہ کاسٹ کیا جائے گا یا نہیں؟

اداکارہ کا کہنا ہے کہ چاہتی ہوں کہ متھالی راج کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کاسٹ کیا جائے، کیونکہ وہ سکرین پر کرکٹ کھیل کر منفرد کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کو کہا کہ وہ فلم کی ٹیم کو کہیں کہ متھالی راج کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کے لیے تاپسی پنو کو کاسٹ کریں۔ اداکارہ نے متھالی راج کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کے لیے خود کو موزوں بھی قرار دیا۔

تاپسی پنو جنکی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہارر فلم ’گیم اوور‘ نے کوئی اچھی کمائی نہیں کی، تاہم ان کی جلد آنے والی بائیوگرافی فلم ’سانڈ کی آنکھ‘ کے ٹیزر نے دھوم مچا رکھی ہے۔

تاپسی پنو کو بولی وڈ کی نئی اداکاراؤں میں ٹیلنٹڈ اداکارہ تسلیم کیا جاتا ہے، جنہوں نے ’پنک، نام شبانہ، ملک، سورما، من مرضیاں اور بدلا‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی وہ جلد ہی ’تڑکا، مشن منگل اور سانڈ کی آنکھ‘ جیسی فلموں میں کام کرتی دکھائی دیں گی۔