صحافی سے بدتمیزی: کنگنا رناوت کا معذرت سے انکار

Last Updated On 12 July,2019 12:29 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بدتمیزی کے بعد صحافی سے معذرت کرنے سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنی بہن کے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دوبارہ زور دیا کہ صحافی سے کسی بھی صورت معافی نہیں مانگوں گی، کچھ لوگ صحافت نہیں بلکہ بالی ووڈ میں اپنے نمبر بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔ ہر جگہ اچھے لوگوں کے ساتھ کچھ برے لوگ بھی ہوتے ہیں۔ میڈیا میں میرے بہت اچھے ہیں انہی کی بدولت مجھے ترقی ملی میں ان کی شکر گزار ہوں۔

دوسری طرف صحافی کیساتھ کی جانے والی بدتمیزی پر پروڈیوسر ایکتا کپور نے صحافی برادری سے معافی مانگی ہے۔ ایکتا نے پیغام میں فلمی صحافیوں سے معافی مانگتے ہوئے درخواست کی ہے کہ 26 جولائی کو ریلیز ہونیوالی فلم کی تشہیری مہم کا بائیکاٹ نہ کریں۔ کہنا چاہتی ہوں کہ ہمارا مقصد کسی کی بے عزتی کرنا یا کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا ہم میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ صرف واقعے کی بنا پر ٹیم ورک کو نظر انداز نہ کریں جس نے فلم بنائی ہے۔

 

یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے نئی فلم ’ جج مینٹل ہے کیا‘ کے گانے کی لانچنگ تقریب کے دوران صحافی سے بد تمیزی کی تھی۔ انڈیا کے شوبز صحافیوں نے کنگنا کے رویے پر فلم کی تشہیری مہم کا مکمل طور پر بائیکاٹ کر دیا تھا۔