لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ پٹریشا آرکٹ نے انکشاف کیا ہے کہ 2015ء کے آسکرایوارڈ پر بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ ملنے پر بے ہوش ہونے والی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پٹریشا آرکٹ کا کہنا تھا کہ انہیں آسکرایوارڈ میں فلم ”بوائے ہڈ“ کے لئے بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ ملا تو میں حیران رہ گئی اور بے ہوش ہونے والی تھی ۔ مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ مجھے دل کا دورہ پڑ جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنا ایوارڈ لینے میں وقت لگا کیونکہ سٹیج پر جانے کے لئے خود کو نارمل کر رہی تھیں۔ اتنے زیادہ با صلاحیت لوگوں میں سے اس ایوارڈ کے لئے میرا چناﺅ کسی بھی اعزاز سے کم نہیں تھا۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ایوارڈ لینا میرا دلچسپ مرحلہ تھا کیونکہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ مجھے وہاں دیکھ رہے تھے اور مجھے لگ رہا تھا کہ سینئرز کی موجودگی میں مجھے ایوارڈ ملنا حیرانگی کا باعث تھا۔