اداکار رنویر سنگھ 34 برس کے ہو گئے

Last Updated On 08 July,2019 12:14 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سٹار رنویر سنگھ 34 برس کے ہو گئے۔ سالگرہ اپنی آئندہ آنے والی فلم 83 کی شوٹنگ کے دوران منائی۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ر نویر سنگھ کا شمار ان اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو ہمیشہ ہی بہت پرجوش اور زندگی سے بھرپور نظر آتے ہیں۔ حالیہ عرص کے دوران اپنی فلم ’’83‘‘ میں مصروف ہیں جس میں اداکار کرکٹر کے روپ میں نظر آئیں گے، اس فلم میں سابق بھارتی کپتان کپل دیو کا کردار ادا کریں گے۔ اس فلم کا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فلم کی ایک اور خاص بات ہے کہ اداکارہ دیپکا جو رنویر سنگھ کی اہلیہ بھی ہیں فلم میں ان کی بیوی کا کردار ادا کرتی نظر آئینگی۔

سالگرہ کے روز ان سے بھارتی ٹیم کے اوپنر شیکھر دھون اور سابق کپتان کپل دیو نے ملاقات کی، اس دوران شیکھر دھون نے اداکار رنویر سنگھ کو کہا کہ فلم کے دوران آپ بالکل پا جی (کپل دیو) کی طرح لگ رہے ہیں جبکہ انہوں نے اس موقع پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ رنویر نےبالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2010 کی فلم ’بینڈ باجا بارات‘ سے کیا، جس کے بعد سے اب تک وہ کئی بہترین فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ ان کی کامیاب فلموں میں ’ رام لیلا‘، ’دل دھڑکنے دو‘، ’باجی راﺅ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں۔’رام لیلا‘ اور ’باجی راﺅ مستانی‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے رنویر نے فلم ’پدماوت‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے دیکھنے والوں کو کافی متاثر کیا۔

جبکہ اداکار نے گزشتہ سال 14 اور 15 نومبر کو اداکارہ دیپکا کیساتھ اٹلی میں شادی کی تھی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے۔