انوشکا شرما برسلز میں موجود، سیاحت سے لطف اندوز ہونے لگیں

Last Updated On 28 June,2019 06:01 pm

برسلز: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ اور کرکٹ سٹار ویرات کوہلی کی اہلیہ ان دنوں پیشہ ورانہ مصروفیات کی وجہ سے برسلز میں موجود ہیں۔ اس دوران وہ سیاحت سے بھی لطف اندوز ہو رہی ہیں اور برسلز شہر کی خوبصورتی کو اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کو دکھا رہی ہیں اور دوسری طرف اپنی نئی اور خوبصورت تصاویر بھی شیئر کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بالی وڈ کی ہر دلعزیز اداکارہ نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر لگائی جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ برسلز میں ٹرین کی سواری سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، ایک تصویر کا کیپشن تھا ’’ٹینشن سے دور خوشیوں کی تلاش میں پھرتی ایک لڑکی‘‘ جس کے بعد ان کے شوہر ویرات کوہلی نے بھی تصویر پر کمنٹس کیا۔ جس میں کرکٹر کا کہنا تھا کہ آپ میرے لیے سب سے خوبصورت لڑکی ہیں اور میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ انوشکا شرما کی آخری فلم ’’زیرو‘‘ تھی جس میں وہ بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کےساتھ کام کرتی نظر آئیں اس فلم میں قطرینہ کیف بھی جلوہ گر ہوئیں تھیں۔ کرکٹر کی اہلیہ حالیہ عرصے کے دوران اپنی نئی فلم کی تیاریوں میں میں مصروف ہیں تاہم فراغت کے لمحات میں وہ اپنے شوہر کیساتھ سیاحت کیلئے گھومتی پھرتی نظر آتی ہیں، وہ شوہر کیساتھ بھی لندن کی گلیوں میں گھومتی پھرتی نظر آتی ہیں۔