لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو موسیقی میں گراں قدر خدمات پر آکسفورڈ یونیورسٹی کی اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دے دی گئی۔
اس موقع پر راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ دنیا کے نامور تعلیمی ادارے سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور مجھے بے انتہا خوشی ہے کہ موسیقی سے لگاؤ نے آج مجھے بلندیوں تک پہنچا دیا۔ اعزازی ڈگری ملنے کے بعد راحت فتح علی خان 27 جون کو اکسفورڈ ٹاؤن ہال میں پر فارم بھی کریں گے۔
کچھ عرصہ قبل راحت فتح علی خان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے ملنے والے ڈگری کو اپنے خاندان کے نام کرتا ہوں۔ میرے 1200 سے زیادہ شاگرد ہیں جو قوالی سیکھ رہے ہی اور یہ فن 600 سال سے موجود ہے۔ وہ سب سے پہلے پاکستان اور پھر دوسرے ممالک کو ترجیح دیتے ہیں۔