ہریتھک روشن نئی فلم میں ’’ٹیچر‘‘ بنیں گے

Last Updated On 27 June,2019 12:51 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) دو سال کے وقفے کے بعد فلم انڈسٹری میں واپس لوٹنے والے اداکار ہریتھک روشن اپنی نئی فلم میں ’’ٹیچر‘‘ بنیں گے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم میں اداکار ریاضی کے ماہر استاد بنیں نظر آئینگے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے دوران لی گئی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہریتھک روشن بچوں کو ایک کلاس میں بیٹھے حوصلہ افزاء باتیں سکھا رہے ہیں، ان کی آنے والی فلم کا نام ’’سپر 30‘‘ ہے۔ اس فلم میں اداکار آنند کمار کے نام سے کردار کرتے نظر آئیں گے۔

 

میڈیا کے مطابق اس فلم میں ہریتھک روشن کا کردار ایک دانائی شخص والا ہے جو 30 کے قریب طلبہ کو مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرتا ہے۔ اس فلم میں ایک ٹیچر کو سخت مشکلات کا سامنا کرتا بھی دکھائی دیا گیا ہے۔

اس فلم کو ساجد نداد والا ریلائنس انٹرٹینمنٹ کے تعاون سے بنارہے ہیں، فلم میں مرنال ٹھاکر ان کی اہلیہ کا کردار ادا کرتی نظر آئینگی۔ یہ فلم آئندہ ماہ کی 12 تاریخ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔