لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی گلوکارہ جوس سٹون کا کہنا ہے کہ ایران کے حکام نے انہیں ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا تھا۔ گلوکارہ کے مطابق وہ ہیڈ سکارف کیساتھ ایران پہنچی تھیں لیکن کچھ دیر کے بعد بیدخل کیا گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جوس سٹون نے ایران پہنچنے اور ڈی پورٹ کیے جانے کی تفصیل انسٹا گرام پر ویڈیو کے ذریعے بیان کی ہیں۔ ایئرپورٹ حکام نے کچھ دیر کے لیے پابند رکھا اور پھر ڈی پورٹ کرنیکی اطلاع دی۔ ویڈیو میں انہوں نے سفید رنگ کا حجاب پہن رکھا ہے۔
انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ جانتی ہوں کہ ایران میں خواتین کے اکیلے پرفارم کرنیکی اجازت نہیں لیکن پھر بھی اس ملک کو دیکھنا چاہتی تھی۔ ہوائی اڈے پر حکام احترام اور نرمی سے پیش آئے۔
دوسری طرف ایران حکام نے سٹون کو بلیک لسٹ‘ بھی قرار دے دیا ہے تا کہ وہ دوبارہ ایران میں داخل ہو کر کوئی عوامی تقریب کا اہتمام کرنے کی کوشش نہ کریں۔ بلیک لسٹ کیے جانے کی تصدیق برطانوی گلوکارہ نے بھی کر دی ہے۔ جوس سٹون ایران کے مشہور سیاحتی جزیرے کِش پہنچی تھیں۔ کش جزیرہ خلیج فارس میں واقع ہے اور ایرانی صوبے ہرمزگان کا حصہ ہے۔