تہران: (ویب ڈیسک) ايرانی وزير خارجہ محمد جواد ظريف کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امريکا کے دباؤ ميں نہيں آئے گا۔
سرکاری ٹيلی وژن پر نشر کردہ تقرير ميں ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا اگر امريکا بات چيت کرنا چاہتا ہے تو اسے ايران کو عزت دينا پڑے گی۔
جواد ظریف کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ملک ہميشہ ہی دباؤ کی صورت ميں مزاحمت کا مظاہرہ کرتا آيا ہے اور جب بھی اس کے ساتھ باعزت رویہ اختیار کیا گيا ايران نے بھی جواباﹰ ايسا ہی کيا۔
یاد رہے کہ امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ايران کے ساتھ بغير کسی پیشگی شرط کے بات چيت کی پيشکش کی تھی ليکن تہران حکومت نے جوہری ڈيل ميں امريکا کی واپسی کے بغير مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے رکھا ہے۔