تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ اتوار تک یورینئم کی افزودگی مزید بڑھا دیں گے جس میں ضرورت کے مطابق اضافہ جاری رہے گا۔
ایران کا سال 2015 میں کئے گئے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کا اعلان، صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ سات جولائی سے یورینئم کی افزودگی معاہدے کے مطابق نہیں رہے گی، اسے اپنی مرضی کے مطابق بڑھاتے رہیں گے۔
صدر روحانی نے کہا کہ ایران اپنی کارروائی صرف اس صورت میں روکے گا جب دوسرے فریق جوہری معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے پابندیاں کم کریں گے۔ انہوں نے کہا اب ایران بھی دوسرے فریقین کی طرح معاہدے پر عمل درآمد کرے گا۔