ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف 36ویں سالگرہ منانے میکسیکو پہنچ گئیں، جن کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بار بی ڈول اس وقت 36 ویں سالگرہ میکسیکو میں منا رہی ہیں۔ انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شیئرز کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہیں۔ تصویر میں اداکارہ میکسیکو کے ساحل پر سیاحت سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
دوسری طرف اداکار اپنی آنے والی بالی ووڈ فلم ’’سوریا ونشی‘‘ میں اہم کردار ادا کرتی نظر آئینگی، اس فلم میں ان کے ساتھ ہیرو کا کردار اکشے کمار کرینگے۔
اُدھر بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی دیرینہ دوست کو سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سالگرہ مبارک ہو ’’کیٹی‘‘ میں آپ کو پورا سال خوش اور ڈانس کرتے ہوئے دیکھنا چاہتی ہوں۔
یاد رہے کہ اداکارہ 16 جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں۔ 14 برس کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی، 2003 میں فلم ’’بوم‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔ تاہم قسمت کی دیوی 2007میں آن پر مہربان ہونا شروع ہوئی جب نمستے لندن، اپنے، پارٹنر، ویلکم، ریس، سنگھ از کنگ، نیویارک، راج نیتی اور میرے برادر کی دلہن نے باکس آفس پر اپنی دھاک بیٹھائی۔
کترینہ کیف کو کیریئر کے دوران متعدد ایوارڈ سے نوازا گیا، آئٹم نمبرزشیلا کی جوانی اور چکنی چمیلی سے بالی ووڈ باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی اداکارہ کی سلمان خان کیساتھ فلم ایک تھا ٹائیگر،شاہ رخ خان کیساتھ یش راج بینر کی فلم جب تک ہے جان اور عامر خان کیساتھ دھوم تھری باکس آفس پر کامیاب رہیں۔ انڈسٹری میں اکثر اداکارہ کہتی آئی ہیں کہ میری کامیابی میں اداکار سلمان خان کا بڑا ہاتھ ہے۔