ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال 46 سال کی عمر میں والد بن گئے ہیں۔ اداکار اور ان کی گرل فرینڈ گبرئیل ڈیمیٹرو ڈز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جو کہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس خبر کا اعلان بھارتی پروڈیوسر جے پی دتہ کی بیٹی ندھی دتہ نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ ارجن رامپال آپ کو اس شاندار لمحے پر مبارکباد دیتی ہوں۔
Congratulations @rampalarjun on the arrival of your bundle of joy! God bless! pic.twitter.com/vWsPGMfLGY
— Nidhi Dutta (@RealNidhiDutta) July 18, 2019
بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن رامپال اور ان کی فیملی کو ہسپتال کے چکر لگاتے دیکھا گیا جسکے بعد انکی تصاویر کیساتھ ساتھ یہ خبر بھی وائرل ہو گئی۔
یاد رہے کہ اداکار ارجن رامپال نے گبریئل کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان رواں سال فروری میں ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کیا تھا۔ اسکے ٹھیک دو ماہ بعد ہی اداکار نے گرل فرینڈ کے حاملہ ہونے کی خبر بھی ایک تصویر کے ذریعے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔