ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں جذبہ حب الوطنی سے سرشار بائیک رائیڈرز نے 450 فٹ اونچے ٹاور پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا، رائیڈرز نے پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیئے خصوصی دعا بھی کی۔
ریلوے ڈویژنل آفس کے 450 فٹ بلند ٹاور پر ملتان کے بائیک رائڈرز کی جانب سے 100 فٹ لمبے اور 40 فٹ چوڑے پرچم کو لہرایا گیا، رائڈرز نے سب سے بلند مقام پر چڑھ کر سبز ہلالی پرچم کو لہرایا جس سے فضا پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
رائیڈرز کا کہنا تھا کہ پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے کے لیے بلند ٹاور پر پرچم لہرایا ہے، 450 فٹ بلند ٹاور پر چڑھنا مشکل کام تھا لیکن حب الوطنی کے جذبے کے آگے یہ کچھ بھی نہیں، اس موقع پر رائیڈرز کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔