ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں تیز رفتار ٹرالر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں دو مسافر جاں بحق جبکہ چھے زخمی ہو گئے جنھیں نشستر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بستی ملوک کے قریب تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر مسافر وین سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں وین میں سوار دو افراد جاں بحق جبکہ چھے زخمی ہو گئے جنھیں ریسکیو اہلکاروں نے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق دوزخمیوں کی ہیڈ انجری ہونے کے باعث حالت تا حال تشویشناک ہے۔
تھانہ بستی ملوک کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی لیکن ٹرالر کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرالر ڈرائیور کی غلطی کا نتیجہ ہے جس کیخلاف مقدمہ درج کر کئے جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیں گے۔