کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے ڈگاری میں پھنسے کان کنوں کو اب تک نہیں نکالا جا سکا ہے۔ کان کنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے قریب مائنگ ایریا ڈیگاری میں کوئلہ کان میں حادثے سے اب تک 10 مزدو زہریلی گیس بھر جانے کے باعث گزشتہ رات سے پھنس گئے جنہیں 24 گھنٹے گرزنے کے باوجود بھی نکالا نہیں جا سکا ہے۔
پھنسے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ معدنیات، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر، پی ڈی ایم اے حکام اور لیویز کا عملہ موقع پر موجود ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کان کن 4 ہزار فٹ کی گہرائی میں پھنسے ہیں جبکہ کان کا 3 سو فٹ کا حصہ بیٹھ گیا ہے۔