میلان فیفا ایوارڈز، لیونل میسی سال کے بہترین کھلاڑی قرار

Last Updated On 24 September,2019 10:27 pm

میلان: (دنیا نیوز) میلان میں فیفا ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا، روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو اور لیور پول کے ڈیفنڈر وین ڈیجک کو مات دینے والے سپر سٹار لیونل میسی مرکز نگاہ بنے رہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شہر میلان میں فٹبال پلیئرزکے لیے بڑا دن ہوا، سب سے بڑے ایوارڈ فیفا کی تقسیم کی گئی۔ فٹبال کا میدان ہو یا پھر ایوارڈز کی تقریب روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو اور وین ڈیجک کو مات دینے والے سپر اسٹار لیونل میسی سال کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

خوبصورت رنگا رنگ تقریب میں فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے بیسٹ ویمن فٹبالر میگن ریپنوئی کو ایوارڈ دیا گیا۔ کوچ آف دی ایئر کا اعزاز جرگن کلوپ کو ملا، امریکی ٹیم کی ویمن منیجر کو بھی بڑا انعام ملا۔

مختلف ٹیموں سے تعلق رکھنے والے الگ الگ کیٹگریز میں نمایاں کارکردگی والے کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا گیا، فیفا ایوارڈ کا ملنا سب کے لیے انتہائی خوشی کی بات لیکن ارجنٹینا اور بارسلونا کے مایہ ناز کھلاڑی لیونل میسی توجہ کا مرکز بنے رہے۔