لاہور: (ویب ڈیسک) نومسلم بین برڈ نے تسلیم کیا ہے کہ وہ لیورپول سٹرائیکر محمد صلاح کی وجہ سے اسلاموفوبیا کا راستہ چھوڑ کر مسلمان ہونے کی طرف راغب ہوا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں نومسلم بین برڈ نے کہا کہ محمد صلاح ہی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے حقیقت میں مجھے متاثر کیا۔ میری خواہش ہے کہ میں لیورپول سٹرائیکر سے ملاقات کروں اور بتاؤں کہ میں اس کی وجہ سے مشرف بہ اسلام ہوگیا ہوں۔
دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے انگریز نے بتایا کہ اسے اسلام سے شدید نفرت تھی، مگر جب فٹبالر محمد صلاح نے اسلام کا صیح امیج پیش کیا تو وہ اسلامی تعلیمات سے بہت متاثر ہوا جس کے اس نے اسلام قبول کرنے اور مسلمان ہونے کافیصلہ کیا۔
اس کا کہنا ہے کہ میڈیا میں اسلام کی اصل تصویر پیش نہیں کی جاتی۔ جب لوگ قرآن کے بارے میں پڑھتے ہیں تو مختلف سوچ رکھتے ہیں۔
برطانوی نومسلم نے انٹرویو میں بتایا کہ یونیورسٹی میں میرے ساتھ مصر سے تعلق رکھنے والے بہت سے طالبعلم ہم جماعت تھے۔ جب انہیں پتا چلا کہ میں محمد صلاح میں گہری دلچسپی لیتا ہوں تو وہ مجھ سے گھنٹوں ان کی باتیں کرتے۔ اس کے بعد میں محمد صلاح کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ اسلام کو سمجھتا گیا۔