کرسٹیانو رونالڈو 700 گول کرنے کے قریب پہنچ گئے

Last Updated On 12 October,2019 10:43 pm

لندن: (دنیا نیوز) یورپین فٹبال چیمپئن شپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پرتگال نے لکسمبرگ کو تین صفر سے پچھاڑ دیا، سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈ ایک گول سے اپنے سکور کو ریکارڈ سات سو تک پہنچانے کے لیے ایک قدم دوری پر پہنچ گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق دنیا کے ہردلعزیز کھیل فٹبال میں پھرتی اور مہارت کا تال میل جاری ہے، یورپیئن چیمپئن شپ کوالیفانگ راؤنڈ میں پرتگال اور لگسمبرگ کا آمنا سامنا ہوا، اسٹارز سے بھری پرتگال نے 16 ویں منٹ بوبرتری کی دھاک بٹھائی۔

دوسرے ہاف میں سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے بال کو جال میں ڈال کر بڑے بڑوں کو بڑا چیلنج دے دیا۔ رونالڈو اس گول کی مدد سے ریکارڈ سات سو گول کے سنگ میل کے قریب پہنچ گئے۔

رونالڈو کے گول سے پرتگال نے تین صفر کی کامیابی حاصل کی اور گروپ بی میں دوسری پوزیشن مستحکم کر لی۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ سپر اسٹار فاروڈ ، سات سو گول کر کے دنیا کے چھٹے فٹبال بن جائیں گے۔