فٹبال کے ایک اور ایوارڈ کیلئے رونالڈو، میسی آمنے سامنے

Last Updated On 23 October,2019 05:02 pm

پیرس: (ویب ڈیسک) فٹبال کے ایک اور بڑے ایوارڈ کے لیے دو بڑے حریف کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی آمنے سامنے آ گئے، دونوں کھلاڑی بیلان ڈی آر کیلئے شارٹ لسٹ ہو گئے، خوش قسمت ویمن کھلاڑی کا بھی اعلان 2 دسمبر کو ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فٹبال ایوارڈ بیلان ڈی آر کے لیے کھلاڑی شارٹ لسٹ کر لیے گئے، روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی ایوارڈ کے لیے مدمقابل ہونگے، بہترین کارکردگی دکھانے والی 20 ویمن فٹبالرز بھی شارٹ لسٹ کر لی گئیں، ایوارڈ وِنر میل فیمل فٹبالرز کا اعلان 2 دسمبر کو پیرس میں ہو گا۔

سپر سٹار فٹبالرز کے مقابلے صرف میدان میں ہی نہیں ہوتے بلکہ ایوارڈز کی دوڑ میں بھی ان کی مقابلہ بازی دلچسپ ہوتی ہے۔ بیلان ڈی آر جیسے فٹبال ایوارڈ کے لیے مرد خواتین کھلاڑی شارٹ لسٹ کر لیے گئے جس میں روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی بھی شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں مانے، اگیرو، ڈی جونگ، ہوگو لورس، ٹیڈک، محمد صلاح، رحیم سٹرلنگ، ریاض مہریز، ایڈن ہزرڈ، روبرٹو فیمینو سمیت دیگر شامل ہیں۔

گزشتہ سال کے ونر لیوک موڈرک دوڑ میں شامل نہ ہو سکے، ایوارڈ کے لیے بیس ویمن فٹبالرز کی بھی لسٹ جاری کی گئی ہے جس میں لیوسی برونز اور ایلن وائٹ الیکس مورگن اور مارٹا، صوفیہ جیکبسن کے علاوہ نامور ویمن کھلاڑیوں کے بھی نام موجود ہیں۔