لیورپول: (دنیا نیوز) فٹبال کلب چیلسی نے پریمئر لیگ میں بھی فتح حاصل کرلی جس کے بعد اس کی مسلسل کامیابیوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ پولیزیک کی ہیٹ ٹرک نے برنلے کو چار دو کی شکست سے دوچار کر دیا۔
دنیا کے ہر دلعزیز کھیل فٹبال کے بڑے ایونٹ میں چیلسی اور برنلے کا میچ ہوا۔ چیلسی ٹیم نے تجربہ کاری دکھاتے ہوئے برتری حاصل کی۔ اکیس سالہ امریکی فارورڈ کرسٹین پولیزیک نے اکیس اور پھر پینتالیس منٹ پر گول کر کے خطرے کی گھنٹی بجائی۔
دوسرے ہاف میں بھی نوجوان کھلاڑی پرجوش نظر آئے۔ 56ویں منٹ پر اپنا اور میچ کا تیسرا گول کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ چیلسی کی طرف سے چوتھے گول نے برنلے کو جوش دلایا۔ کم بیک کرتے ہوئے دو گول سکور کیے۔ چار دو کی جیت سے چیلسی نے مسلسل فتوحات کی تعداد سات کرلی۔