لاہور: (دنیا نیوز) لاہور پہنچنے پر فیگو، کاکا اور دیگر کھلاڑیوں نے کہا کپ پاکستان میں کرکٹ زیادہ مقبول سہی لیکن فٹبال کے چاہنے والے بھی کم نہیں ہیں۔
برازیل کے کاکا، پرتگال کے لوئز فیگو، سپین کے کارلوس پیول اور فرانس کے نکولس انیلکا کراچی کے بعد لاہور پہنچ گئے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سپر سٹارز کھلاڑیوں کاکا اور فیگو نے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سوکر کے کھیل کے فروغ کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔ نکولس انیلکا اور کارلوس پیول نے کہا کہ وہ جانتے ہیں پاکستان میں کرکٹ زیادہ مقبول کھیل ہے لیکن فٹبال کے چاہنے والے بھی کوئی کم نہیں ہیں۔ پلیئرز نے پاکستان میں اکیڈمی کے قیام کا اعلان بھی کیا۔
کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان میں ملنے والی محبت پر تو شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی پاکستانی کھانوں کی بھی خوب تعریف کی۔