فٹبال چیمپئنز لیگ: 18 سالہ روڈریگو کی دبنگ انٹری، ٹیم کو میچ جتوا دیا

Last Updated On 07 November,2019 05:06 pm

بارسلونا: (دنیا نیوز) فٹبال چیمپئنز لیگ میں چھوٹا نام بڑا کام کی مثال ثابت ہو گئی، اٹھارہ سالہ برازیلین روڈریگو نے گولز کی ہیٹ ٹرک کر کے بڑے بڑوں کو چیلنج کر دیا، شاندار پرفارمنس سے ریال میڈرڈ کی گالاٹاسرے کو 0-6 سے پچھاڑ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سپر میگا ایونٹ میں چھوٹا میچ بڑی پرفارمنس سے توجہ کا مرکز بن گیا، چیمپئنز لیگ گروپ ای میں ریال میڈرڈ اور گالاٹاسارے آمنے سامنے ہوئے۔

18 سالہ فارورڈ روڈریگو نے ڈیبیو پر دبنگ انٹری دی، چوتھے، ساتویں منٹ اور پھر انجری ٹائم کے گول سے ہیٹ ٹرک مکمل کی، فٹبال میگا ایونٹ میں چھوٹے نام نے بڑا کارنامہ سر انجام دیا۔

میچ کے 14 ویں منٹ میں راموس نے پنلٹی کک کو کامیاب بنایا، سپر سٹار کریم بینزیما نے دو بار گیند کو جال میں ڈالا، چھ صفر کی جیت نے فٹبال پرستاروں کو خوب دیوانہ کیا

 

برازیل سے تعلق رکھنے والے ٹین ایجر نے شاندار پرفارمنس دکھائی، انہیں مستقبل کے نیمار کا ٹائٹل مل گیا۔