لندن: (دنیا نیوز) فٹبال پریمیئر لیگ میں لیور پول نے مانچسٹر سٹی کو 1-3 سے ہرا دیا، مصری سپر سٹار محمد صلاح نے ایک گول سکور کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اینفیلڈ میں فٹبال کا بڑا مقابلہ ہوا، پریمیئر لیگ میں لیورپول اور مانچسٹر سٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔
میچ کے چھٹے منٹ فیبینو نے گول کر کے ریڈبرگیڈ کو برتری دلا دی، فٹبال شائقین کے ہیرو محمد صلاح نے تیرہویں منٹ گیند کو ہیڈر سے جال میں ڈال کر حریف کھلاڑیوں کو نڈھال کر دیا۔
میچ کے دوران پہلا ہاف دو صفر کی سبقت کیساتھ ختم ہوا، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سنسنی خیز دیکھنے کو ملا، دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ لیورپول کی طرف سے تیسرے گول کے بعد میچ یکطرفہ ہو گیا۔
مانچسٹر سٹی کے ایک گول سے تین ایک کی فتح محمد صلاح کی ٹیم کو ملی، فٹبال دیوانے دونوں تگڑی ٹیموں کے مقابلے سے بے حد محظوظ ہوئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق میچ کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے پر فیبینو کو مرد میدان قرار دیا گیا۔