برمنگھم: (دنیا نیوز) فٹبال پریمئر لیگ میں حریف کھلاڑی کو دھکا دینا مہنگا، ایک نہیں دونوں بار فری ککس پر گول، آسٹن وِلا نے نیو کاسل یونائیٹڈ کو دو صفر سے ہرا دیا۔
برمنگھم کے وِلا پارک میں فٹبال کا تگڑا مقابلہ، پریمئر لیگ میں نیوکاسل یونائیٹڈ اور آسٹن وِلا کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوا، سٹارز سے جڑی ٹیم نیوکاسل کو برتری کا مان تھا تاہم حریف کھلاڑی کو دھکا دینے کا فاؤل مہنگا پڑ گیا۔
فری کِک پر خوبصورت گول ہوا، ایک صفر کے خسارے نے نیوکاسل کو غلطی کا احساس دلایا۔ چھتیسویں منٹ ایکشن کا ری پلے پھر غلطی گلے پڑ گئی۔ پہلے ہاف کا سکور دو صفر، دوسرے ہاف میں بھی برقرار رہا۔
آسٹن وِلا نے شاندار جیت کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل پر بھی ترقی کی، انہیں پندرہویں پوزیشن ملی۔