لندن: (ویب ڈیسک) سپر سٹار لیونل میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، سپینش کلب بارسلونا کی طرف سے نمائندگی کی سات ویں سنچری مکمل کر لی، ڈورٹمنڈ کے خلاف بڑے سنگ میل کو شاندار گول کے ساتھ یادگار بنا لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فٹبال چیمپئنز لیگ کے دوران بارسلونا اور ڈورٹمنڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، اسپینش کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے سپر سٹار لیونل میسی نے گولز کی ساتویں سنچری مکمل کر لی۔
سپر سٹار نے ایک گول سے سنگ میل یادگار کو یادگار بنا لیا، ٹیم بارسلونا کی 1-3 سے فتح سمیٹی، لیگ ناک آؤٹ مرحلے میں بھی رسائی حاصل کر لی۔
چیمپئنز لیگ گروپ ایف میں بارسلونا کا بروشیا ڈورٹمنڈ سے میچ لیونل میسی کے لیے یادگار بن گیا، سنگ میل عبور کرتے ہی اپنے کلب میچز میں گولز کی تعداد چھ سو تیرہ تک پہنچا دی ٹیم بارسا نے تگڑے حریف کے خلاف سوآریز کے گول سے برتری کی بنیاد رکھی۔
تینتیسویں منٹ بال کو جال میں ڈال کر شاندار کارکردگی کی دھاک بٹھا دی، میچ کے دوسرے ہاف میں گریزمین Griezmann کے گول سے بارسلونا تین ایک کی فتح ملی۔ ساتھ ہی لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی پائی۔