پریمئر لیگ: ویسٹ ہیم آٹھ میچز کے بعد وِننگ ٹریک پر، چیلسی کو ایک صفر سے ہرا دیا

Last Updated On 01 December,2019 09:33 am

چیلسی: (دنیا نیوز) فٹبال کلب ویسٹ ہیم آٹھ میچز کے بعد وِننگ ٹریک پر، پریمئر لیگ میں تگڑی ٹیم چیلسی کو ایک صفر سے ہرا دیا، ڈیبیو میچ کھیلنے والے گول کیپر مارٹن کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

چیلسی میں فٹبال کا بڑا معرکہ، پریمئر لیگ کے میچ میں نمبر چار چیلسی اور ویسٹ ہیم کا مقابلہ، کھیل کا دفاعی انداز میں آغاز، پہلے ہاف میں کوئی گول اسکور نہ ہوا۔

ایونٹ میں مسلسل آٹھ میچز میں کامیابی سے محروم ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کا جارحانہ کھیل، اڑتالیسویں منٹ کریسویل نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، جیت کی امید جگائی۔

اس کے بعد میچ سنسنی خیز ہو گیا لیکن مزید کوئی گول نہ ہو سکا، تین ماہ پہلے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرانے والے ویسٹ ہیم کے گول کیپر ڈیوڈ مارٹن کا ڈیبیو میچ شاندار فتح سے یادگار بن گیا، وہ خوشی میں آبدیدہ ہو گئے۔