میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپر سٹار فٹبالر لیونل میسی نے سپیشن لیگ کے میچ میں اٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف لیٹ گول سے فتح دلا کر چیمپئن بارسلونا کو ٹاپ پوزیشن دلا دی۔
سپین کی سرزمین پر لالیگا کا اعصاب شکن مقابلہ، بارسلونا اور اٹلیٹکو میڈرڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ زور کے جوڑ میں، سارے جوڑ توڑ لگائے گئے، پہلے ہاف میں کوئی گول سکور نہ ہو سکا، دوسرے ہاف میں مقابلہ اعصاب شکن ہو گیا۔
چوراسویں منٹ میں سپر سٹار لیونل میسی نے سٹائلش گول کر کے چیمپئن ٹیم بارسلونا کو فتح دلائی، ایک صفر کی جیت سے ٹیم بارسا پھر پوزیشن لے گئی۔