سالزبرگ: (دنیا نیوز) فٹبال چیمپئنز لیگ میں مانچسٹر سٹی کی زیگریب پر چار ایک کی جیت، گیبرئل جیسس نے گولز کی ہیٹ ٹرک داغ دی۔
انگلش سرزمین پر دنیا کا ہردلعزیز کھیل عروج پر، چیمپئنز لیگ گروپ سی کی ٹیمیں مانچسٹر سٹی اور ڈائنیمو زیگریب کا میچ پڑا۔ دسویں منٹ زیگریب کی برتری سے ہلچل، ہیروز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
مانچسٹر سٹی کے گیبرئل جیسس نے گول کر کے پہلے حساب برابر کیا پھر مزید دو گول یعنی ہیٹ ٹرک سے جادو دکھا دیا۔ چوراسویں منٹ فوڈن کے گول سے اسکور چار ایک ہو گیا، مانچسٹر سٹی نے بڑی جیت کی بڑی خوشی منائی۔