سکاٹش فٹبال لیگ کپ، سیلٹک فائنل میں رینجرز کو ایک صفر سے شکست دے کر چیمپئن بن گئے

Last Updated On 09 December,2019 09:34 am

ایڈنبرگ: (دنیا نیوز) سکاٹش فٹبال لیگ کپ میں سیلٹک نے دس رکنی الیون کے ساتھ میدان مار لیا، فائنل میں رینجرز کو ایک صفر سے شکست دے کر چیمپئن بن گئے۔

دنیا کے ہردلعزیز کھیل فٹبال کا انتہائی دلچسپ میچ اسکاٹش سرزمین پر مقامی کلبوں رینجرز اور سیلٹک کے مابین کھیلا گیا، ٹائٹل مقابلے میں سیلٹک کی دس رکنی الیون زیادہ جوشیلی نظر آئی، ایک اہم کھلاڑی کے خسارے اور شکست کے ڈر کو بھلا کر اِن ایکشن کرسٹوفر جیولین کا واحد گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔

سیلٹک نے چوتھا لیگ کپ جیت لیا، بڑی جیت پر کھلاڑیوں نے بڑا جشن منایا، سنسنی خیز مقابلے دیکھنے والوں کو بھی خوب جوش آیا۔